تازہ تر ین

پاکستان فلم انڈسٹری جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی

کراچی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ میں شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری جلد اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گی کیونکہ اب ہماری انڈسٹری میں معیاری ڈرامے اور اچھی فلمیں بننے لگی ہیں پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں پاکستانی فنکاروں کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور فیشن انڈسٹری بھی دن بدن ترقی کررہی ہے نئے فنکاروں کے آنے سے بھی انڈسٹری میں ہلچل سی مچ گئی ہے انہوں نے کہا کہ بالی وڈ سے ابھی کسی بھی مزید فلم کی آفر نہیں ہوئی اگر کوئی پیشکش ہوئی تو سوچ سمجھ کر قبول کروں گی ۔پاکستان کی فلم انڈسٹری نے مجھے اس مقام تک پہنچایا ہے اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتی ہوں کیونکہ جو کچھ ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں اور مجھے دنیا بھر میں شہرت بھی پاکستانی اداکارہ کے نام سے ملی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain