لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا بھی بڑی عجیب جگہ ہے۔ یہاں آپ کوئی بھی پوسٹ کریں تو کہیں نہ کہیں سے آپ کو اس کا جواب آ جائے گا۔ اس طرح کا واقعہ حال ہی میں احمد شہزاد کے ساتھ پیش آیا جب ٹویٹر پر ایک لڑکی نے انھیں ڈائریکٹ شادی کی پیشکش کر دی۔ لڑکی کی اس معصوم خواہش کا احمد شہزاد نے کوئی جواب نہیں دیا اور انھیں جھٹ سے بلاک کر دیا۔
لیکن یہ واقعہ سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکا ہے۔ ٹویٹر پر لوگ اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور اپنے کمنٹس بھی دے رہے ہیں۔لڑکی نے ٹویٹر کے ذریعے احمد شہزاد سے پوچھا کہ آپ کون ہیں، کہاں رہتے ہیں اور آپ کی عمر کتنی ہے؟ تم اتنے اچھے کیوں ہو اور صبح ناشتے میں انڈے کس قسم کے کھانے پسند کرتے ہیں؟ احمد شہزاد نے جواب میں مذکورہ خاتون کو بلا ک کردیا۔