تازہ تر ین

مقبولیت میں سرفرا ز شاہ رخ سے بھی آگے،اہم وجہ بھی سا منے آگئی

کراچی(ویب ڈیسک ) حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ہر جگہ چرچے ہو رہے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت کا مقابلہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے بھی کیا جانے لگا ہے۔

 

پاکستان نے 18 جون کو روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست دے کر نہ صرف چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی بلکہ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کر لیا، پاک بھارت میچ کو دونوں ممالک کے عوام کے علاوہ پوری دنیا میں بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور اس کی مثال ترک صدر رجب طیب اردوان کی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصویر ہے جس میں وہ اپنے آفس میں اسٹاف کے ساتھ پاک بھارت میچ دیکھتے اور انجوائے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
بھارتی عوام اور کرکٹ پنڈتوں کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی جیت ابھی تک ہضم نہیں ہو رہی ہے ،بھارت میں اب تک سوگ کی فضا برقرار ہے، اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کی وطن واپسی پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کو برسوں بعد خوشی کا موقع فراہم کرنے والی ٹیم کے کپتان سرفراز کے گھر کے لوگوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے، سرفراز احمد کے گھر جمع ہونے والا مجمع اتنا بڑا تھا کہ لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس کا موازنہ بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان سے کرنا شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اہم مواقعوں پر اکثرشاہ رخ خان نے گھر کے باہر ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ جمع ہوتی ہے جو اپنے اسٹارکی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں، بالکل ایسا ہی منظر چند روز قبل سرفراز کے گھر کے باہر بھی نظر آیا، ایک صارف نے ٹویٹر پر سرفراز کے گھر کے باہر جمع لوگوں کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کے لکھا ”کون شاہ رخ خان“؟
پاکستانی صارف کی جانب سے کی جانے والی یہ ٹویٹ بھارتی میڈیا کو پسند نہیں آئی اوراس نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان پاک بھارت دونوں ممالک میں یکساں مقبول ہیں لہٰذا سرفراز کا مقابلہ کنگ خان سے کرنا ٹھیک نہیںہے۔

 

 

 

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain