اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ۔ قرض کی رقم وفاقی سول پنشن نظام میں اصلاحات کیلئے استعمال کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے سالانہ وفاقی پنشن اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں، جبکہ 2016سے اب تک پنشن اخراجات میں تقریباً پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پنشن نظام کو مضبوط اور پائیدار بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، مجوزہ اصلاحات کے ذریعے وفاقی پنشن نظام کی مالیاتی پائیداری بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔اے ڈی بی کے مطابق پنشن نظام میں اصلاحات سے حکومتی مالی وسائل پر دبا ئو کم ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں سمیت سماجی شعبوں کے اخراجات کے لئے مزید مالی گنجائش پیدا ہوگی۔
ایشیائی ترقیاتی بنک
