لیسٹر: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت پاکستان کو 107 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت نہ ہوا، انگلینڈ کی خواتین نے 42 رنز کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹیں گنوانے کے باوجود مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 377 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ انگلینڈ کی جانب سے تیسری وکٹ پر 213 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور انگلش کپتان ہیتھر نائٹ نے 106 جبکہ نتالی اسکائیور نے 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔