Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوجرخان، چوری کی مزید دو وارداتیں، دکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار کا سامان چوری، موٹر بھی لے اڑے
    • لاہور: محنت کش بچہ اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالنے کیلئے دریائے راوی کے پل پر صدقے کا گوشت فروخت کر رہا ہے۔
    • چوہدری سالک حسین کی ہدایت پرسیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کا دورہ روم
    • سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
    • سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
    • چکوال،مطلوب اشتہاری مجرم آفتاب کو پولیس نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا
    • راولپنڈی میںپولیس و قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ کا تاثر مکمل ختم کردیا:بابر سرفرازالپا
    • الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 19 یونیورسٹیز کیساتھ کنسورشیم کا قیام
    • اٹک :ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی شخص کو ریسکیو 1122کا عملہ ہسپتال منتقل کر رہا ہے ۔
    • راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا ،سی پی اونے شہداء گیلری کا دورہ کیا ۔
    • آئی ایس ایس آئی نے "علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی تشکیل نو
    • تحصیل حضرو جی ٹی روڈ مانسر کیمپ کےقریب ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، ایک شخص زخمی
    • تعلیم وہ طاقت جو کسی بھی قوم کو غربت کی زنجیروں سے نکال سکتی ہے، احسن اقبال
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم سینئر پولیس افسران کے ہمراہ عائشہ بٹ اور صادق علی ڈوگر کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے پر تعریفی لیٹر پیش کر رہے ہیں۔
    • عالمی اعزاز حاصل کرنیوالے پولیس افسران ہمارا فخر ہیں:آئی جی پنجاب
    • لاری اڈوں میں بدانتظامی پراے ڈی سی انفورسمنٹ کا خبریں کے رابطہ پر موقف دینے سے گریز’ متعلقہ افسران موقف دینا چاہیں تو ادارہ شائع کریگا
    • لارج اسکیل فوڈ فورٹیفکیشن(LSFF) پروگرام کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA)کے راولپنڈی اور مری سے تعلق رکھنے والے افسران اور عملے کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کاگروپ فوٹو۔
    • فوڈ فورٹیفکیشن اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے تربیتی ورکشاپ
    • مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
    • مالک کے ہاتھوں جھلسنے والا بچہ امجد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چوہدری سالک حسین کی ہدایت پرسیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کا دورہ روم

    By Khabrain Newsنومبر 20, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    روم( پ ر)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد اٹلی کے شہر روم کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں انہوں نے گلوبل اسکلز پارٹنرشپ (GSP) اکیڈمی کے تحت منعقدہ بین الاقوامی مشاورتی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانی ورکرز کی فلاح و بہبود، سماجی تحفظ اور حقوق کے حوالے سے پاکستان کا مقف پیش کیا۔اپنے خطاب میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد نے کہا کہ بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے پاکستانی محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ نظام کو مزید وسعت دینے اور ایک جامع سوشل پروٹیکشن فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ اوورسیز پاکستانی ورکرز کا تحفظ صرف موت اور معذوری کی صورت میں مالی معاونت تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں صحت، پنشن، بے روزگاری، ریٹائرمنٹ اور دیگر ہنگامی حالات میں بھی مثر تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اوورسیز پاکستانیز فانڈیشن (OPF) اور لازمی انشورنس کا نظام موجود ہے، تاہم بدلتے ہوئے تقاضوں کے پیش نظر اس نظام کو مزید جامع اور مثر بنانے کی ضرورت ہے۔ذوالفقار احمد نے مجوزہ مائیگرنٹ ورکرز پروٹیکشن فنڈ کے قیام کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فنڈ کے ذریعے بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک ایسا جامع سماجی تحفظ کا نظام تشکیل دیا جا سکتا ہے جس میں ورکرز، آجر اور متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ اس نظام میں پنشن، ریٹائرمنٹ فوائد، صحت کی سہولیات، بے روزگاری انشورنس، موت و معذوری کی صورت میں مالی تحفظ اور ورکرز کے بچوں کے لیے تعلیمی معاونت جیسے اقدامات شامل ہونے چاہئیں۔سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ورکرز اور ان کے خاندانوں کو فلاحی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اداروں کے درمیان مثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے اوورسیز پاکستانیز فانڈیشن، ورکرز ویلفیئر فنڈ، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے درمیان مربوط نظام اور مشترکہ ڈیٹا بیس قائم کیا جانا چاہیے تاکہ مستحق ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ بیرون ملک دورانِ ملازمت کسی پاکستانی ورکر کی وفات یا معذوری کی صورت میں اس کے خاندان کو مالی معاونت کے حصول کے لیے پیچیدہ طریقہ کار سے نہ گزرنا پڑے۔ دعووں کے اندراج اور ان کی پیش رفت جاننے کے لیے آسان، شفاف اور ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جانا چاہیے۔ذوالفقار احمد نے کہا کہ بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے پاکستانی ورکرز کی مہارتوں اور تجربے سے قومی معیشت کو فائدہ پہنچانے کے لیے بھی مثر حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔ ان کے بیرون ملک حاصل کردہ تجربے اور فنی مہارتوں کی تصدیق و سرٹیفکیشن، مقامی صنعتوں میں روزگار کے مواقع اور کاروبار کے فروغ کے لیے معاونت فراہم کی جانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ لیبر اور سوشل سکیورٹی معاہدوں میں پنشن اور سماجی تحفظ کے فوائد کی منتقلی کو بھی شامل کرنا چاہیے تاکہ پاکستانی ورکرز کی بیرون ملک جمع شدہ پنشن اور دیگر سماجی تحفظ کے حقوق وطن واپسی یا ملازمت کی تبدیلی کی صورت میں بھی محفوظ رہیں۔سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اپنے وسیع ادارہ جاتی تجربے، فلاحی خدمات کے نظام اور مالی استعداد کے ذریعے مجوزہ مائیگرنٹ ورکرز پروٹیکشن فریم ورک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے کسی بھی ممکنہ اشتراک کے لیے قانونی، مالی اور ادارہ جاتی پہلوں کا تفصیلی جائزہ ضروری ہوگا، جبکہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے موجودہ قانونی فرائض اور محنت کشوں کے لیے مختص وسائل کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے اسلام آباد میں گلوبل اسکلز پارٹنرشپ کے لیے ایک dedicated اور بااختیار سیکرٹریٹ قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی، جو عالمی لیبر مارکیٹ کی ضروریات، ہنرمندی کی ترقی، بین الاقوامی سرٹیفکیشن اور بیرون ملک روزگار کے مواقع کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور مثر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔اپنے خطاب کے اختتام پر ذوالفقار احمد نے کہا کہ پاکستان کا مقصد صرف اپنے شہریوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنا نہیں بلکہ ان کی روانگی سے لے کر دورانِ ملازمت، ریٹائرمنٹ اور وطن واپسی کے بعد دوبارہ معاشی و سماجی بحالی تک ہر مرحلے پر ان کا تحفظ یقینی بنانا ہونا چاہیے۔ ایک مربوط اور جامع نظام کے ذریعے ہی پاکستانی محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کو حقیقی معنوں میں سماجی تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گوجرخان، چوری کی مزید دو وارداتیں، دکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار کا سامان چوری، موٹر بھی لے اڑے

      لاہور: محنت کش بچہ اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالنے کیلئے دریائے راوی کے پل پر صدقے کا گوشت فروخت کر رہا ہے۔

      سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.