مری(نمائندہ خبریں)نیوٹریشن انٹرنیشنل نے اپنے لارج اسکیل فوڈ فورٹیفکیشن(LSFF) پروگرام کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA)کے راولپنڈی اور مری سے تعلق رکھنے والے افسران اور عملے کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اِس تر بیتی ورکشاپ کا مقصد فوڈ فورٹیفکیشن کے طریقہ کار، معیار کی یقین دہانی، کوالٹی کنٹرول(QA/QC)اور غذائی تحفظ کے اصولوں کے حوالے سے شرکا کی تکنیکی استعداد میں اضافہ کرنا تھا۔رمادا ہوٹل مری میں منعقدہ اس تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد فوڈ ریگولیٹری اداروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مثر بنانا تھا تاکہ قومی فوڈ فورٹیفکیشن معیارات پر عمل درآمد کی نگرانی بہتر انداز میں کی جا سکے اور عوام تک پہنچنے والی غذائیت سے بھرپور اشیائے خوردونوش کا معیار یقینی بنایا جا سکے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) جناب فرحان احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ تربیت کے دوران حاصل ہونے والے علم اور مہارتوں کو اپنے روزمرہ کے فیلڈ مانیٹرنگ اور ریگولیٹری امور میں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر خوراک کی فورٹیفکیشن کے ذریعے غذائی اجزا کی کمی پر قابو پانے کے لیے نیوٹریشن انٹرنیشنل کی مسلسل تکنیکی معاونت کو بھی سراہا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن، جناب منیر حسین چوپڑا نے صحتِ عامہ کی بہتری اور غذائی اجزا کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بوجھ کو کم کرنے کے لیے استعداد کار بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے خوراک کے معیار، غذائی تحفظ اور بہتر غذائیت کے باہمی تعلق کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ مثر غذائی اقدامات کے لیے محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔تکنیکی سیشنز نیوٹریشن انٹرنیشنل کے نیشنل پروگرام منیجرز، جناب حفیظ اللہ غمبیر اور جناب قوی خان نے منعقد کیے۔ انہوں نے لارج اسکیل فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام کے اہم اقدامات اور غذائی اجزا کی کمی پر قابو پانے کے لیے درج ذیل حکمتِ عملیوں سے شرکا کو آگاہ کیا:گندم کے آٹے میں آئرن، زنک، فولک ایسڈ اور وٹامن بی 12 کو شامل کرنا خوردنی تیل میں وٹامن اے اور ڈی کو شامل کرنانمک میں آیوڈین کی مناسب مقدارکو شامل کرنا سپیکرز نے اس بات پر زور دیا کہ فورٹیفائیڈ غذائی مصنوعات کے مقررہ معیار پر مسلسل پورا اترنے کو یقینی بنانے میں ریگولیٹری اداروں کا کردار نہایت اہم ہے۔ اس عمل سے زیادہ سے زیادہ آبادی کو ضروری غذائی اجزا تک بہتر رسائی فراہم کی جا سکتی ہے۔صنعتی شعبے کی نمائندگی کرتے ہوئے تکنیکی ماہر جناب زوہیب نے بھی اپنے تجربات اور عملی مشاہدات سے شرکا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے خوراک کی تیاری کے مختلف مراحل میں غذائی تحفظ، مصنوعات کے معیار اور حفاظتی ضوابط پر مثر عمل درآمد برقرار رکھنے کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی۔تربیتی ورکشاپ کا ایک اہم حصہ ریپڈ ٹیسٹ کٹس(RTKs) کے ذریعے عملی مظاہرہ تھاجس کی قیادت نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زونل منیجر جناب عاصم جمیل نے کی۔ اس سیشن میں شرکا کو فورٹیفائیڈ گندم کے آٹے، خوردنی تیل اور نمک میں غذائی اجزا کی موجودگی اور مقررہ مقدار کی جانچ کے لیے موقع پر ٹیسٹنگ کی عملی تربیت فراہم کی گئی تاکہ فورٹیفکیشن کے معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔اس کے بعد نیوٹریشن انٹرنیشنل کے ٹیکنیکل ریسورس پرسن ڈاکٹر خواجہ مسعود کی زیرِ نگرانی سوال و جواب کا ایک سیشن منعقد ہوا، جس میں شرکا نے بھرپور حصہ لیا۔ورکشاپ کے اختتامی خطاب میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے صوبائی پروگرام منیجر (پنجاب)، جناب محمد داد مفتی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران اور فیلڈ ٹیموں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیت سے شرکا کی فورٹیفکیشن کے عمل کی نگرانی، خامیوں کی نشاندہی اور فیلڈ کی سطح پر بہتری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔تقریب کے اختتام پر شرکا میں اسناد اورsouvenirs تقسیم کیے گئے جس کے بعد ظہرانے کا اہتمام کیا گیاتھا۔نیوٹریشن انٹرنیشنل حکومت کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر استعداد کار بڑھانے کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ فوڈ فورٹیفکیشن کے نظام کو مزید مستحکم، ریگولیٹری نگرانی کو مثر اور عوام کی محفوظ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور فورٹیفائیڈ غذائی اشیا تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ کوششیں ملک میں غذائی اجزا کی کمی پر قابو پانے اور مجموعی صحتِ عامہ کو بہتر بنانے کے قومی مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
- سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
- چکوال،مطلوب اشتہاری مجرم آفتاب کو پولیس نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا
- راولپنڈی میںپولیس و قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ کا تاثر مکمل ختم کردیا:بابر سرفرازالپا
- الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 19 یونیورسٹیز کیساتھ کنسورشیم کا قیام
- اٹک :ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی شخص کو ریسکیو 1122کا عملہ ہسپتال منتقل کر رہا ہے ۔
- راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا ،سی پی اونے شہداء گیلری کا دورہ کیا ۔
- آئی ایس ایس آئی نے "علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی تشکیل نو
- تحصیل حضرو جی ٹی روڈ مانسر کیمپ کےقریب ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، ایک شخص زخمی
- تعلیم وہ طاقت جو کسی بھی قوم کو غربت کی زنجیروں سے نکال سکتی ہے، احسن اقبال
- آئی جی پنجاب عبدالکریم سینئر پولیس افسران کے ہمراہ عائشہ بٹ اور صادق علی ڈوگر کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے پر تعریفی لیٹر پیش کر رہے ہیں۔
- عالمی اعزاز حاصل کرنیوالے پولیس افسران ہمارا فخر ہیں:آئی جی پنجاب
- لاری اڈوں میں بدانتظامی پراے ڈی سی انفورسمنٹ کا خبریں کے رابطہ پر موقف دینے سے گریز’ متعلقہ افسران موقف دینا چاہیں تو ادارہ شائع کریگا
- لارج اسکیل فوڈ فورٹیفکیشن(LSFF) پروگرام کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA)کے راولپنڈی اور مری سے تعلق رکھنے والے افسران اور عملے کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کاگروپ فوٹو۔
- فوڈ فورٹیفکیشن اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے تربیتی ورکشاپ
- مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- مالک کے ہاتھوں جھلسنے والا بچہ امجد
- راولپنڈی،بنگش کالونی، کٹاریاں اورکمرشل مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال
- ڈیفنس کے علاقے میں11 سالہ گھریلو ملازم پر مبینہ تشددکے بعد گرم چائے کی پتیلی اُلٹ دی گئی، جس کے نتیجے میں کمسن ملازم امجدکا منہ اورجسم جھلس گیا
- دو رکنی متحرک موبائل چور گینگ گرفتار 12 موبائل فون ‘ غیرقانونی اسلحہ برآمد
