لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس کے علاقے میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر مبینہ تشدد کے بعد گرم چائے کی پتیلی اُلٹ دی گئی، جس کے نتیجے میں کمسن ملازم امجد کا منہ اور جسم جھلس گیا۔ پولیس نے بچے کے چچا بلال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق 11 سالہ امجد گھریلو ملازم تھا، جسے مالک کے بیٹے فیضان نے چائے دیر سے بنانے پر سرزنش کی۔ الزام ہے کہ ملزم نے پہلے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں گرم چائے کی پتیلی اس پر اُلٹ دی، جس سے امجد کا منہ اور جسم جھلس گیا۔ واقعے کے بعد بچے کے چچا بلال کی مدعیت میں ملزم فیضان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تاہم تاحال اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
