گوجرخان (بیورو رپورٹ)چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، نامعلوم چوروں نے مزید دو وارداتوں میں کلاتھ ہاس کے تالے توڑ کر 80 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا جبکہ چھیال راجگان میں واقع دربار کی بورنگ سے 50 ہزار روپے مالیت کی پانی والی موٹر معہ تار نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق حیات سر روڈ پر ناصر کلاتھ ہاس کے مالک ناصر محمود نے پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ صبح دکان پر پہنچا تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے، دکان میں سامان کی پڑتال کی تو 80 ہزار روپے مالیت کا سامان غائب تھا جسے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھے۔ دوسری واردات چھیال راجگان میں واقع دربار سید بابا فقیر شاہ بخاری میں پیش آئی جہاں دربار کے متولی ضیغم اعجاز نے پولیس کو بتایا کہ وہ دربار کو تالے لگا کر گھر چلے گئے تھے، صبح واپس آئے تو دیکھا کہ بورنگ سے پانی والی موٹر معہ تار، جس کی مالیت 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے، غائب تھی جبکہ رسی اور پائپ باہر پڑے ہوئے تھے۔ گوجرخان پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آبا د سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت بر آمد
- کلر سیداں پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،2200 گرام چرس برآمد
- گوجرخان، چوری کی مزید دو وارداتیں، دکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار کا سامان چوری، موٹر بھی لے اڑے
- لاہور: محنت کش بچہ اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالنے کیلئے دریائے راوی کے پل پر صدقے کا گوشت فروخت کر رہا ہے۔
- چوہدری سالک حسین کی ہدایت پرسیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کا دورہ روم
- سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
- سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
- چکوال،مطلوب اشتہاری مجرم آفتاب کو پولیس نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا
- راولپنڈی میںپولیس و قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ کا تاثر مکمل ختم کردیا:بابر سرفرازالپا
- الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 19 یونیورسٹیز کیساتھ کنسورشیم کا قیام
- اٹک :ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی شخص کو ریسکیو 1122کا عملہ ہسپتال منتقل کر رہا ہے ۔
- راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا ،سی پی اونے شہداء گیلری کا دورہ کیا ۔
- آئی ایس ایس آئی نے "علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی تشکیل نو
- تحصیل حضرو جی ٹی روڈ مانسر کیمپ کےقریب ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، ایک شخص زخمی
- تعلیم وہ طاقت جو کسی بھی قوم کو غربت کی زنجیروں سے نکال سکتی ہے، احسن اقبال
- آئی جی پنجاب عبدالکریم سینئر پولیس افسران کے ہمراہ عائشہ بٹ اور صادق علی ڈوگر کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے پر تعریفی لیٹر پیش کر رہے ہیں۔
- عالمی اعزاز حاصل کرنیوالے پولیس افسران ہمارا فخر ہیں:آئی جی پنجاب
- لاری اڈوں میں بدانتظامی پراے ڈی سی انفورسمنٹ کا خبریں کے رابطہ پر موقف دینے سے گریز’ متعلقہ افسران موقف دینا چاہیں تو ادارہ شائع کریگا
- لارج اسکیل فوڈ فورٹیفکیشن(LSFF) پروگرام کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA)کے راولپنڈی اور مری سے تعلق رکھنے والے افسران اور عملے کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کاگروپ فوٹو۔
- فوڈ فورٹیفکیشن اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے تربیتی ورکشاپ
