Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہم مشتعل مزاج لوگ نہیں بڑے طریقے اور حکمت کیساتھ آگے بڑھتے ہیں
    • عوام کو بہترین علاج کی سہولت ان کی دہلیز پر مہیا کرنا عزم مریم نواز
    • کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، عمارتوں کو نقصان پہنچا
    • سینٹ میں ٹرمپ کے خلاف قرار داد مسترد
    • پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک
    • امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری کو 19 سال قید
    • میران شاہ:فیلڈمارشل سید عاصم منیر کا دورہ کے موقع پر افسران اور جوانوں کے ساتھ گروپ فوٹو
    • KP پولیس فرنٹ لائن فورس استقامت اور قربانیوں پر فخر فیلڈ مارشل
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ترکیہ کے وزیر توانائی اور قدرتی وسائل ارسلان برکات کی قیادت میں آئے وفد کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • پاکستان ترکیہ کے مابین توانائی شعبے میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں وزیر اعظم
    • ترکیہ کا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ ترک افواج کے حوالے
    • اقوام متحدہ میں بھارت کے غیرسفارتی ‘بے بنیاد ریمارکس توجہ کے لائق نہیں:دفتر خارجہ
    • شہبا زشریف کو 2 بار وزیر اعظم بنوایا چاہتا ہوں 5 سال پورے کریں بلاول بھٹو
    • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کائوکم ہورن ملاقات کررہے ہیں۔
    • عوام سیاسی نعروں وعدوں سے تنگ قیادت کیلئے جیل جانے کو تیار نہیں اعجاز درانی
    • دو بہن بھائی کو قتل اور دوسری بہن کو زخمی کرنیوالا ملزم12گھنٹے میں گرفتار
    • اسلام آبا د سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت بر آمد
    • کلر سیداں پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،2200 گرام چرس برآمد
    • گوجرخان، چوری کی مزید دو وارداتیں، دکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار کا سامان چوری، موٹر بھی لے اڑے
    • لاہور: محنت کش بچہ اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالنے کیلئے دریائے راوی کے پل پر صدقے کا گوشت فروخت کر رہا ہے۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عوام کو بہترین علاج کی سہولت ان کی دہلیز پر مہیا کرنا عزم مریم نواز

    By Khabrain Newsنومبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی پیر محمد اشر ف رسول اور خرم خان ورک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال، ترقیاتی پراجیکٹ اور سماجی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی نے شیخوپورہ کے عوامی مسائل اور ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ارکان اسمبلی نے بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کے بارے میں عوام کے پرجوش ردعمل سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات ارکان اسمبلی نے شیخوپورہ میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے پراجیکٹس پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال اور کینسر سنٹر بنانا چاہتے ہیں۔عوام کو بہترین علاج کی سہولت ان کی دہلیز پر مہیا کرنا ہمارا عزم ہے۔بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی تکمیل سے شہروں کی صورت بدل گئی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے،اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل،میری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتی ہوں۔جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے۔ ورلڈچلڈرن ڈے پر پیار اور شفقت بھرے اپنے پیغام میں  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کے لیے ہے۔ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے۔ چائلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائیں۔ ٹائپـون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کِٹس گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ آٹسٹک بچوں کے لیے پاکستان میں خصوصی آٹزم سکول قائم کر دئیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ننھے بچوں کے لئے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن ہر ضلع میں قائم ہونگے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پروگرام بچوں کی گمشدگی،استحصال اور خطرات کے کیسز جدید ترین نظام کے تحت حل کررہا ہے۔ چائلڈ لیبر کے انسداد کے لئے سخت کریک ڈاون جاری ہے۔بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر اظہار تشکرکیا اور قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو عمدہ کھیل پیش کرنے شاباش دی۔
    وزیراعلیٰ

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہم مشتعل مزاج لوگ نہیں بڑے طریقے اور حکمت کیساتھ آگے بڑھتے ہیں

      پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک

      امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری کو 19 سال قید

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.