پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹنگ کے بارے میں پر اعتماد ہوں اور غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کروں گا، جلد آپ کو نظر آئے گا کہ جو رنز رکے ہوئے ہیں وہ آنا شروع ہو جائیں گے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کی کنڈیشنز زیادہ مشکل نہیں تھیں۔
، ڈومیسٹک میں بھی ایسی پچز پر کھیلا ہے، بطور ٹیم آپ کو ہر طرح کی کنڈیشنز کیلئے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، نئے کھلاڑیوں کا ٹیم کے لیے پرفارم کرنا خوش آئند بات ہے۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ثاقب خان نے کنٹرول کیساتھ بولنگ کروائی، تسلسل سے اچھی گیند بازی کرنیوالے بولرز کپتان کیلئے آسانی پیدا کرتے ہیں۔محمد عباس تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ہر کنڈیشن میں بولنگ کرنا جانتے ہیں، نوجوان فاسٹ بولرز کو ان کے تجربے سے سیکھنا چاہیے۔
پر اعتماد ہوں، جلد بیٹنگ فارمبحال ہوجائے گی: بابر اعظم

