Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل
    • زمین پر انٹرنیٹ کا بحران، آسمان میں وائی فائی کا لائسنسنگ فریم ورک
    • پر اعتماد ہوں، جلد بیٹنگ فارمبحال ہوجائے گی: بابر اعظم
    • سری لنکا کا حالیہ دورہ اچھی یادوں اور کئی ریکارڈز کیساتھ اختتام پذیر ہوا: محسن نقوی
    • ہیری بروک کا شاندار اقدام، زخمی ننھے مداح کو خصوصی تحفہ دے دیا
    • رونالڈو 986واں گول کر کے بھی ناپسندیدہ ریکارڈ کے مالک بن گئے
    • امام الحق کا انگلش کاونٹی یارکشائر سے معاہدہ ہوگیا
    • جوش ہیزل ووڈ کپتان پیٹ کمنز کی حمایت میں سامنے آ گئے
    • ایف آئی اے کی کارروائی، 3فیول اسٹیشنز سیل، 4ملزمان گرفتار
    • فیصل آباد: محنت کش گدھا گاڑی پرگنجائش سے کئی گنا زیادہ سامان لیے سڑک سے گزر رہا ہے جو حادثہ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
    • عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت
    • منال نے ایمن خان کی حمایتکر دی، تنقید کرنیوالوں کو جواب
    • ماڈل واداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ کی مایوں تقریب، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
    • مشہور گلوکار کی پراسرار موت، 13 روز لاپتا رہنے کے بعد لاش برآمد
    • تنازع کے باعث خودکشی کا سوچنے لگی تھیں: ہیلی بیبر نے بتا دیا
    • رنبیر کپور نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا
    • بجلی چوروں کی فہرستیں تیار،جائیدادوں کی نیلامی ‘شناختی کارڈ منسوخ کرنیکا اعلان
    • کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی میں منعقدہ سٹوری ٹیلنگ مقابلے کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ’ صدر شعبہ ڈاکٹر ارم فضل اور دیگر کا کامیاب طلبہ و طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • پیغام پاکستان امن کانفرنس کا انعقاد، مختلف مکاتب فکر افراد کی شرکت
    • فیروزوالہ: مبینہ زہریلے نوڈلز کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق، بیکری سیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زمین پر انٹرنیٹ کا بحران، آسمان میں وائی فائی کا لائسنسنگ فریم ورک

    By Khabrain Newsنومبر 22, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)پاکستان میں ایک طرف عوام زمین پر انٹرنیٹ کے لیے ترس رہی ہے اور دوسری طرف پی ٹی اے نے ہوا میں انٹرنیٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ ترقی ہے یا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے؟ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ہوائی جہازوں میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے کا لائسنسنگ فریم ورک فائنل کر دیا ہے۔ نئے فریم ورک کے تحت لائسنس یافتہ کمپنیاں پاکستانی رجسٹرڈ طیاروں میں دوران پرواز انٹرنیٹ دے سکیں گی۔ لائسنس فیس دس ہزار ڈالر اور مدت دس سال رکھی گئی ہے۔ سروس صرف اس وقت چلے گی جب طیارہ زمین سے کم از کم تین ہزار میٹر کی بلندی پر ہوگا۔مگر انکشاف یہ ہے کہ جس ادارے نے یہ فریم ورک بنایا ہے، اس کے پاس ابھی تک زمینی انٹرنیٹ کا کوئی حل نہیں ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ ابھی تک پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے پاس کوئی بھی سیٹلائٹ آپریٹر رجسٹرڈ نہیں ہے جو یہ سروس دے سکے۔ یعنی ابھی صرف کاغذ تیار ہوا ہے، جہاز میں انٹرنیٹ ابھی دور کی بات ہے۔دوسری جانب شہریوں کا غصہ عروج پر ہے۔شہری کہتے ہیں، یہاں انٹرنیٹ تو ہمیں صاف نہیں مل رہا، کال بیچ میں کٹ جاتی ہے، اور پی ٹی اے ہوا میں وائی فائی دینے کی بات کر رہا ہے۔ پہلے زمین کا انٹرنیٹ تو ٹھیک کر دیں۔
    شہری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ، میرا کلائنٹ باہر بیٹھا ہے، فائل اپ لوڈ نہیں ہوتی، میٹنگ کٹ جاتی ہے۔ ہمیں جہاز والے انٹرنیٹ سے کیا فائدہ؟ ہمیں تو گھر والا انٹرنیٹ چاہیے۔بچوں کی آن لائن کلاس بیچ میں بند ہو جاتی ہے، سگنل ہی نہیں آتا۔ پہلے بچوں کی پڑھائی کا انٹرنیٹ ٹھیک کریں۔ شہری کا کہنا ہے کہ ہم واٹس ایپ کا میسج بھیجنے کے لیے چھت پر جاتے ہیں، کیا پی ٹی اے کو یہ نظر نہیں آتا؟شہریوں کے مطابق جب گلی، محلے، گاں اور شہر میں سگنل ڈراپ ہو رہے ہیں، کالز کٹ رہی ہیں، انٹرنیٹ کی رفتار توقع کے مطابق نہیں ہے، تو ہوائی جہاز میں انٹرنیٹ کا فیصلہ کس کے لیے کیا گیا ہے؟ کیا یہ فیصلہ 24 کروڑ عوام کے لیے ہے یا چند ہزار امیر مسافروں کے لیے؟جزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 5G کا خواب کئی سال سے دکھایا جا رہا ہے، مگر 4G بھی عوام کو صحیح سے نہیں مل رہا۔ ایسے میں ہوا میں انٹرنیٹ کا اعلان ترجیحات کے الٹے نظام کی عکاسی کرتا ہے۔عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے، پہلے زمین کا انٹرنیٹ ٹھیک کرو، پھر آسمان کی بات کرو۔ ورنہ یہ ترقی نہیں، صرف دکھاوا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل

      ایف آئی اے کی کارروائی، 3فیول اسٹیشنز سیل، 4ملزمان گرفتار

      فیصل آباد: محنت کش گدھا گاڑی پرگنجائش سے کئی گنا زیادہ سامان لیے سڑک سے گزر رہا ہے جو حادثہ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.