تازہ تر ین

ناقص پرفارمنس دکھا کرہاکی ٹیم وطن واپس لوٹ آئی

لاہور (این این آئی)ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے بعدقومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ¾ناقص ترین کارکردگی کے باعث قومی کھلاڑی ایک ایک کرکے لاہور ایئرپورٹ سے باہرنکلے اور اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہوئے۔ ساتویں نمبر پر آنے کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ 2018ءکےلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع بھی کھو دیا ہے۔لندن میں کھیلے جانے والے ورلڈ ہاکی لیگ ٹائٹل میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے ارکان وطن واپس پہنچے تو کوئی آفیشل یا دوسرا شخص ان کے استقبال کے لئے موجود نہیں تھا۔پاکستان ہاکی ٹیم نے10ٹیموں کے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ایونٹ میں ناقص ترین کارکردگی کے باعث قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میڈیاکا سامنا نہیں کیااورلاہور ایئرپورٹ سے انفرادی طور پر ایک ایک کرکے اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہو گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain