تازہ تر ین

ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان انگلینڈ سے بھی ہارگیا

لیسٹر (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا۔ انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 377 رنز بنائے۔ نتیلی سکیور اور کپتان ہیتھر نائٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں۔ نیتلی سکیور نے چار چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 137 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ ہیتھر نائٹ نے 106 رنز بنائے۔ اسماویہ اقبال نے تین اور کائنات امتیاز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان ویمن نے جواب میں 29.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ مکمل نہ ہو سکا۔ اس طرح ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میزبان ٹیم انگلینڈ کو 107 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ کیتھرین برنٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عائشہ طفر نے ناٹ آﺅٹ 56 رنز بنائے۔ نیتلی سکیور کو میچز کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain