تازہ تر ین

ریٹائرمنٹ بارے شعیب ملک کا بڑا اعلان

لاہور (آئی این پی) پاکستان نے چیمپینز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پوری دنیا میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں شعیب ملک نے اگرچہ اپنی کارکردگی سے مداحوں کو متاثر نہ کیا ہو مگر پہلے میچ میں شکست کے بعد ہونے والی میٹنگ میں ان کی ’تقریر‘ کا اس تاریخی کامیابی میں انتہائی اہم کردار ہے۔ایک ایسے ہی مداح نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ریٹائرمنٹ کا سوال پوچھا تو جواب ملنے سے پہلے ہی تمام مداحوں کے دل زور سے دھڑکنے لگے۔ایک صارف زبیر نے سوال پوچھا ”ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ ہے؟“ یہ وہ سوال تھا جو تقریباً تمام پاکستانی شائقین کے دلوں میں موجود ہے۔شعیب ملک نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے مختصر سا جواب دیا”نہیں۔“شعیب ملک کا جواب سن کر مداح خوش ہو گئے ہیں اور اب انہیں یہ امید بھی پیدا ہو گئی ہے کہ شعیب ملک ایشیاءکپ، ٹی 20 ورلڈکپ اور ورلڈکپ میں بھی ان ایکشن دکھائی دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain