تازہ تر ین

گاڑی سے کچلنے والے ایم پی اے کی متوفی کے اہلخانہ سے ڈیل کا انکشاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بلوچستان ایم پی اے کی طرف سے کوئٹہ کے جی پی او چوک میں ٹریفک وارڈن کو کچل کر قتل کرنے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ یاد رہے کہ عید سے ایک روز قبل بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے مجید خان اچکزئی نے جی پی او چوک کوئٹہ میں بہیمانہ طریقے سے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم بعدازاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ چیف جسٹس نے بدھ کو ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ سوشل میڈیا پر بھی اس ویڈیو پر کافی بحث ہوئی جس کے بعد مجید اچکزئی کو میڈیا احتساب کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اب ایک ہفتہ کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اس واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ اب معاملہ کی کھلی عدالت میں سنا جائے گا۔ فریقین کو نوٹس جاری ہونگے۔ اس کے بعد یہ کیس سماعت کے لئے مقرر ہو گا۔ عام طور پر جب ازخود نوٹس جاری ہوتا ہے تو ایک دو روز میں نوٹسز جاری ہو جاتے ہیں مگر سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے تحریری نوٹس میں فریقین کو نوٹسز کے حوالے کو حتمی تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا۔ اس بات کا امکان ہے کہ اگلے آنے والے ہفتے میں اس کیس کی سماعت ہو سکتی ہے۔ کوئٹہ میں اپنی گاڑی سے ٹریفک وارڈن کو کچلنے والے ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی اور ٹریفک سارجنٹ کے اہل خانہ میں صلح ہو گئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق صلح نامہ تحریری طور پر کیا گیاہے جس کے مطابق ٹریفک وارڈن کے بیٹے کو سرکاری نوکری دی جائے گی اور ان کو رہنے کیلئے پولیس لائن میں سرکاری کواٹر بھی دیا جائے گا۔ صلح نامے میں یہ بھی درج کیا گیاہے کہ ٹریفک سارجنٹ کے اہل خانہ مقدمہ میں عبدالمجید اچکزئی کے ساتھ تعاون کریں گے۔ صلحہ نامہ میں کہا گیاہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر حاجی عطاللہ کو شہید کا درجہ دلایا جائے گا اور 60 سال تک پوری تنخواہ دلوائی جائے گی۔ صلح نامے پر ٹریفک وارڈن کی بیوہ اور بھائی نے دستخط کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور چند روز قبل انہو ں نے اپنی گاڑی سے سڑک پر کھڑے ٹریفک وارڈن کو کچل دیا تھا تاہم اب دونوں کے درمیان صلح ہونے کا انکشاف ہواہے۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ نے بھی اس کا ازخود نوٹس لے لیاہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain