سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل دوسرے روز بھی سرینگر میں گھرمیںنظربند رکھا۔ انتظامیہ نے انہیں گزشتہ روز(جمعہ)نظر بند کر کے نما ز جمعہ کی ادائیگی کے لیے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد جانے کی سے روک دیا تھا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق واعظ منزل کے ترجمان نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں میر واعظ پر بار بار عائد کی جانے والی پابندیوں پر شدید برہمی اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ میر واعظ کو دینی اور سماجی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکنا اور عوام کے ساتھ ان کے رابطے محدود کرنا ایک انتہائی تشویشناک امر ہے۔بیان میں بھارتی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ میرواعظ پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم اور ان کی بنیادی دینی اور شخصی آزادی کو بار بار سلب کرنے کا اپنا مذموم عمل ترک کرے۔
میر واعظ عمر فاروق مسلسل دوسرے روز بھی گھر میں نظر بند میر واعظ منزل کا شدید اظہار برہمی

