تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے ہندو آبادی بڑھانے ،مسلم اکثریت کم کرنے کے حربے جاری

لاہور (سیاسی رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کو کم کرنے اور ہندوﺅں کو بڑی تعداد میں وہاں بھیج کر مسلم اکثریت کو کم کرنے کے لئے بھارتی کوششیں جاری ہیں۔ چنانچہ نریندر مودی بار بار کشمیری حریت پسندوں کو فوجی طاقت کے علاوہ عوام کے ذہن بدلنے کے لئے میڈیا وار سے بھی کام لے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی چینل ”پیس“ پر جہاں مذہب کے حوالے سے گفتگو کرنے کے لئے ذاکر نائیک کو بھی بلایا جاتا ہے وہاں فلم ساز اور ہدایت کار مہیش بھٹ کا کشمیریوں سے ایک خطاب بھی دکھایا گیا۔ بھارتی اداکاراﺅں پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ کے باپ مہیش بھٹ نے جو پاکستان آ کر پاکستان دوستی اور اسلام دوستی کی باتیں کرتے ہیں اور یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ ان کا باپ ہندو اور ماں مسلمان تھی نے کشمیریوں کے اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے کہا اچھے مسلمان بننے سے پہلے اچھے انسان بنو۔ تم کشمیریوں کی بھلائی کے دعوے کرنے والوں کو سنتے ہو مگر یہ جواب دو جب کشمیر سے پنڈتوں (ہندوﺅں) کو نکالا جا رہا تھا تو آپ کے ضمیر کہاں سو گئے تھے۔ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ پنڈتوں (ہندوﺅں) کا بھی کشمیر پر اتنا ہی حق ہے جتنا مسلمانوں کا۔ کشمیر کی نئی نسل پہلے انسان بنے اور اندرونی دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے پہلے وادی میں امن لائے۔“
مہیش بھٹ کی تقریر اس سلسلے میں پہلی کوشش نہیں بلکہ بعض بھارتی چینلز پر تو 24 گھنٹے پاکستان کو دہشتگرد قرار دیا جاتا ہے اور اب کشمیریوں کی نئی نسل کو متوجہ کرنے کے لئے انہیں ہندو مسلمانوں کے درمیان تفریق کو ختم کر کے انسان دوستی پر مبنی معاشرہ بنانے کی نصیحت کی جا رہی ہے ”پیس“ ٹی وی کے ہی ایک اور پروگرام میں ایک مباحثہ میں شرکاءکے ذریعے یہ خیال بھی پیش کیا گیا کہ کشمیر کو آزاد کروانے کے دعویدار اکثریت میں نہیں عام کشمیری بھارت میں رہنا چاہتا ہے اور خوش ہے۔ مباحثہ میں یہ جملہ بھی ادا کیا گیا کہ کشمیریوں کی پرانی نسل کے بڈھے کھوسٹ ایک ایک کر کے دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں انتہا پسندوں کے خلاف فوجی ایکشن جاری ہے نئی نسل کو مذہبی تنگ نظری سے نجات دلانا بہت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ مہیش بھٹ آئے دن پاکستان آتے ہیں اور کراچی میں قیام کرتے ہیں اور ان کے اعزاز میں بڑی دعوتیں ہوتی ہیں اور عقل و فہم سے عاری ٹی وی اینکرز ان سے مذہب، انسان دوستی اور بھائی چارے کے بھاشن لیتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain