تازہ تر ین

چیمپینز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز کی اہلیہ بارے خبر نے کھلبلی مچادی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپینز بن کر وطن واپس لوٹنے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ایونٹ کے دوران اپنی اہلیہ سے جھگڑ پڑے ،خوش بخت سرفراز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بھانڈا پھوڑ دیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خوش بخت سرفراز نے بتا یا کہ چیمپینز ٹرافی کے ایونٹ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم پر دباو¿ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا ایسی صورتحال میں سرفراز احمد بھی پریشان تھے اور اسی دوران مجھے بھی بہت زیادہ ڈانٹ پڑی۔ سپورٹس اینکر نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ میدان میں کھلاڑی شکایت کرتے ہیں اور اب آپ بھی شکایت کر رہی ہیں تو سرفراز نے آپ کو کیوں ڈانٹا ؟اس پر جواب دیتے ہوئے خوش بخت سرفراز نے کہا کہ میں اپنے لیے سرفراز احمد سے وقت مانگتی تھی جس پر سرفراز احمد سے ڈانٹ پڑی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain