تازہ تر ین

ریحام خان بارے تازہ ترین خبر ، کونسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگی ، واضح کر دیا

بفہ (خصوصی رپورٹ) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عملی سیاست میں آنے کے لئے صلاح مشورے شروع کردیئے۔ آئندہ چند ماہ میں بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کریں گی۔ ریحان خان نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ صلاح الدین خان کے گھر (بجنہ) میں عید کے موقع پر گاﺅں کے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد صحافیوں کے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنا پڑا تو اس وقت ملک میں مسلم لیگ ن ہی ایک بڑی قوت ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ ملک میں بڑھتے ہوئے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس حکمت عملی کی یقین دہانی سے مشروط ہوگی۔ ریحام خان نے کہا کہ اس وقت ہمارے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے جس کے خاتمے کے لئے عملی کام ضروری ہے۔ روزگار پر معاشرے کے تمام طبقوں کا برابر کا حق ہے۔ موجودہ دور اور مستقبل میں سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد روزگار کے مواقع بڑھے گی جس میں ہر علاقہ کو برابری کی بنیاد پر حصہ ملنا ضروری ہے اور اس پر غریب بے روزگار نوجوانوں کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھا رہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے غریب بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے نکلی ہوں میرے لئے ملک کے تمام لوگ اور علاقے ایک جیسے ہیں اس لئے اگر انتخابات میں حصہ لیا تو یہ آبائی علاقے کا حلقہ بھی ہوسکتا ہے۔ آئندہ الیکشن میں جیتنے والی جماعت کے بارے میں ان کا اندازہ جاننے کے لئے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے چھانٹی ہورہی ہیں یقیناً یہ پارٹی کیلئے مشکل وقت ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخوا میں کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک میں حزب اختلاف نظر نہیں آرہی ہیں۔ ریحان خان کا کہنا تھا کہ ان پر سیاست میں آنے کے لئے ملک بھر سے چاہنے والوں کا بہت زیادہ دباﺅ ہے جس کے پیش نظر عملی سیاست میں آنے کے لئے صلاح مشورے جاری ہیں تاہم ابھی تک کسی پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ صلاح الدین آف بجنہ اور پی ٹی سی ایل کے سابق جی ایم محمود خان سے بھی ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain