ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد فلم کی ہیروئن ”ڑوڑو“ نے بھارت آنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ کو گزشتہ کئی برس سے 100 کروڑ سے زائدآمدنی والی فلمیں دینے والے دبنگ اداکار سلمان خان کا جادو اس بار شائقین پر نہ چل سکا اور ان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ لوگوں کی امیدوں پر پوری اترنے میں ناکام رہی، فلم نے ریلیز کے پہلے روز سلمان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں بہت ہی کم بزنس کیا، جبکہ فلم ”ٹیوب لا ئٹ“ کو 100 کروڑ کا ہندسہ پورے کرنے میں بھی ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگ گیا ورنہ اس سے قبل فلم ”ایک تھا ٹائیگر“،” بجرنگی بھائی جان“ اور ”کک“ نے صرف تین دنوں میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرکے کئی ریکارڈز قائم کیے تھے۔