تازہ تر ین

جے آئی ٹی کے پاس صرف 9دن, آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل نہ ہوسکا, اہم وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد (آئی این پی) پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے پاس تحقیقات مکمل کرنے کیلئے صرف 9 دن باقی رہ گئے۔ ان 9 رزو میں برطانیہ اور قطر سے منی ٹریل اور شریف خاندان کی آف شور کمپنیز کا ریکارڈ حاصل کرنا باقی ہے۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو 10 جولائی تک تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ اس دوران حسن نواز ‘ حسین نواز ‘ مریم نواز اور طارق شفیع نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہے۔ وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع اتوار کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے۔ جے آئی ٹی نے طارق شفیع سے شریف خاندان کے 90 کی دہائی کے کاروبار ‘ مبینہ منی لانڈرنگ اور حدیبیہ پیپر ملز کے متعلق سوالنامہ تیار کر رکھا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حدیبیہ پیپر ملز کیس کی پیچیدگی کے پیش نظر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ان کا بیان حدیبیہ پیپر ملز کیس کی روشنی میں بطور گواہ ریکارڈ کیاجائے گا۔ حسن نواز 3 جولائی ‘ حسین نواز 4 جولائی جبکہ مریم نواز 5 جولائی کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز سے ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے جے آئی ٹی کے سامنے دئیے گئے جوابات کی روشنی میں سوالات کئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ جمع کر نے کیلئے جے آئی ٹی میں مشاورت اور رپورٹ کو حتمی شکل دینا شروع کردی گئی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain