لاہور(خصوصی رپورٹ) حکومت پنجاب نے پٹواریوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ، پنجاب بھر کے پٹواریوں نے حکومت کا یہ فیصلہ سامنے آنے پر احتجاجی تحریک چلانے کا بھی گرین سگنل دے دیا ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ممبر بورڈ آف ریونیو کی ہونیوالی ملاقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب حکومت پٹواریوں کو فارغ کرنے کےلئے پلان تیار کیا ہوا جس کے مطابق جن پٹواریوں کی تعلیم بی اے سے کم‘ سروس کو 25 سال مکمل ہوگئے یا ان کی عمر 50 سال مکمل ہوگئی کو جلد از جلد 20 تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد محکمہ مال سے فارغ کردیا جائےگااور ان کی جگہ نئے پٹواریوں کو بھرتی کئے جانے کا امکان بھی سامنے آیا ہے‘ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں پٹواریوں کی یونین کے عہدیداران نے حکومت کا یہ فیصلہ سامنے آنے پر احتجاجی تحریک چلانے کا بھی گرین سگنل دے دیا ہے۔
