تازہ تر ین

حکومت اور جے آئی ٹی میں کیا ہونے جا رہا ہے؟, دیکھئے اہم انکشاف

اسلام آباد(ملک منظور احمد) سپریم کورٹ کے احکامات پر پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور حکومت کے درمیان بد اعتمادی نقطہ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے جے آئی ٹی پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ڈیڑھ گھنٹے کی تقریرحکمران جماعت کی مایوسی اور اضطرابی کیفیت کی واضح عکاسی کر رہی تھی۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ایسے موقعے پر ریاستی اداروں پر تنقید سے آنے والے دنوں میں محاذ آرائی اور تناﺅ میں مزید اضافہ کر دے گی۔ ریاستی اداروں کے درمیان محاذ آرائی جہاں وفاق کو کمزور کرنے کا باعث بنے گی وہاں وزیراعظم نوازشریف کی سیاسی مشکلات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اپنی قیادت کی اجازت کے بغیر ایسی متنازعہ تقریر کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ پانامہ کیس کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے جموریت اور جمہوری اداروں کی بقاءکے لئے اپنے بدترین سیاسی حریفوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو ایک نئے میثاق جمہوریت کی غیر اعلانیہ پیش کش کر دی ہے۔ لیکن موجودہ سیاسی صورت حال اور اختلافات کی خلیج ایک ایسے پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ چکی ہے جب حکومت کی طرف سے کسی بھی پیش کش کا مثبت جواب اپوزیشن کی طرف سے آنے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءنعیم الحق نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکمران خاندان کا احتساب جب حتمیٰ مرحلے میں پہنچا ہے۔ تو مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کو جمہوریت کی یاد آگئی ہے۔ میثاق جمہوریت کا جو حشر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کیا ہے وہ آج تک قوم نہیں بھلاسکی ہے ۔کرپٹ قیادت کے ساتھ مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تحریک انصاف ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور اگر ہمیں عدلیہ بچاﺅ تحریک شروع کرنا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی حکمران ہیں جو شہید بے نظیر بھٹو کو عدالتوں میں گھسیٹتے تھے ۔ پیپلز پارتی نے ہمیشہ سیاسی انتقام کی مخالفت کی اور مفاہمت کی داغ بیل ڈالی ۔دھرنے کے دوران اگر پیپلز پارٹی حکومت کو کندھا نہ دیتی تو آج نوازشریف وزریراعظم نہ ہوتے ۔ ہماری مفاہمتی پالیسی سے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ناجائز فائدہ اٹھایا ۔پہلی بار وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کا احتساب ہو رہا ہے۔ عدلیہ اور فوج کو متنازعہ بنانا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain