لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں تمام کمرشل بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے کل ( پیر) کو بینک ہالیڈے کی وجہ سے پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کے لیے وضع کردہ بینک ہالیڈے کلینڈر کے مطابق یکم جولائی کو بینک بند رہتے ہیں اور اس دن بینک کسی بھی قسم کا عوامی لین دین نہیں کرتے ۔اس بار یکم جولائی کا بینک ہالیڈے ہفتے کو پڑ رہا ہے، ہفتے اور اتوار کو پہلے ہی وفاقی حکومت کی چھٹی ہوتی ہے اور بینک بند رہتے ہیں اس لیے نئے سرکلر کے مطابق بینک اپنی تعطیل ہفتہ یکم جولائی کے بجائے تین جولائی پیر کو منائیں گے۔ اس دن بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی عید الفطر کی تعطیلات کے سبب بینک مسلسل پانچ روز تک 24 جون تا 28 جون بند رہے ہیں، 24 اور 25 جون کو ہفتے اور اتوار کی تعطیلات تھیں جب کہ پیر ، منگل اور بدھ کو عیدالفطر کی وجہ سے بینک مسلسل پانچ دن تک بند رہے۔
