تازہ تر ین

فاروق ستار ، خالد مقبول صدیقی کی گرفتاری کا حکم ، متحدہ حلقے پریشان

کراچی (ویب ڈیسک)مقامی عدالت نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف وزیراعلیٰ ہاو¿س کے سامنے احتجاج کے خلاف مقدمے میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان کےسربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی ودیگر کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،ہفتے کو سماعت کے موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مفرور ملزمان کیوں گرفتار نہیں ہورہے ہیں،جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے جس پر عدالت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ،سماعت کے موقع پر نامزد ملزم ساتھی اسحاق عدالت میں پیش ہوئے ،مقدمے میں مئیر کراچی وسیم اختر اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو استشنیٰ حاصل ہے اور ملزمان کے خلاف سول لائن پولیس نے مقدمہ درج ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain