لاہور(شوبز ڈیسک)لالی ووڈ پر لمبے عرصے تک راج کرنیوالی اداکارہ صائمہ نے کہا ہے کہ فلم ”یلغار“ کی کامیابی پر دلی خوشی ہوئی ہے ،ا یسی معیاری فلمیں لالی ووڈ میں بنیں تو پاکستانی قوم بھارتی فلموں کو کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دینگے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ لوگ روایتی فلمیں دیکھ کر اکتا چکے ہیں اب نئے موضوعات پر فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکتا ہے ، ہمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں اپنی فلموں کا معیار بہتر کرنا ہو گا ۔ جو چیز بھی بہتر ہو گی لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور یہی معیار فلموں کے حوالے سے بھی ہے ۔ تکنیکی اور موضوعات کے طور پر بھارتی فلمیں ہم سے بہتر ہیں مگر اس سے ہمیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ہم بھارت سے بہتر فلمیں بنا سکتے ہیں اور بھارت سے بہتر ٹیلنٹ بھی ہمارے ملک میں موجود ہے صرف ان کو موقع ملنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فلم یلغار نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں اور اب بھی وہ کامیابیوں کی منازل طے کررہی ہے ایسے فلمیں پاکستان میں بنیں تو ہمارے عوام بھارتی فلموں کو کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیں۔