ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ ماضی کو بھول جانا ہی میرے لئے بہتر ہو گا ، میرے ماضی کی وجہ سے مجھ سے تمام رشتہ دار پہلے ہی تعلق توڑ چکے ہیں ، اب مزید اسے یاد کرکے اپنے نئے دوستوں اوررشتہ داروں کوبھی نہیں گنوانا چاہتی۔ ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہا کہ میری تمام تر توجہ بالی ووڈ میں اپنے کام پر مرکوز ہے اور میں بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوانا چاہتی ہوں ۔ اس کے علاوہ متعدد ویڈیوز سونگ میں بھی اپنے پرستاروں کو نظرآرہی ہوں اور یہی میری کامیابی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرا ماضی اب قصہ پرانا بن چکا ہے اور میں اسے بھولنا چاہتی ہوں کیونکہ یہی میرے حق میں بہتر ہو گا ۔اپنے ماضی کی وجہ سے میں نے اپنے کافی رشتہ داروں کو کھو دیا مگر اب اسے یاد کر اپنے نئے دوستوں اور رشتہ داروں کو نہیں کھونا چاہتے۔ ایک اورسوال کے جواب میں سنی لیون نے کہاکہ گلیمرس میرا شوق ہے اور اسے میں بالی ووڈ میں بھی جاری رکھوں گی اور ویسے بھی یہ صرف میرا نہیں بلکہ بالی ووڈ میں کام کرنیوالی ہر ہیروئن خود کو نمایاں کرنے کیلئے شارٹ لباس پہنتی ہیں اور مجھے مختصر لباس پہنا بہت پسند ہے۔