تازہ تر ین

شکیل آفریدی بارے وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے دہشت گردوں کی دھمکیوں کے بعد ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور سے پنجاب منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے رجوع کر لیا ہے تاکہ پنجاب حکومت ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پنجاب کی اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقلی کے حوالے سے ضروری اقدامات کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو خفیہ اداروں نے آگاہ کیا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سنٹرل جیل پشاور موجودگی خطرناک ہے اور دہشت گرد سنٹرل جیل پشاور کو نشانہ بنا سکتے ہیں لہٰذا غالب امکان ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اغواءکر لیا جائے گا لہٰذا فوری طور پر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا جائے تاکہ انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔ ملنے والی مصدقہ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ نمبر سیون/ون/دو ہزار سترہ /نائن /سکیورٹی ون لکھا ہے جس میں پنجاب حکومت کو مذکورہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اڈیالہ جیل منتقلی بہت ضروری ہے۔واضح رہے کہ اسامہ بن لادن آپریشن کے بعد پاکستانی اداروں نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکہ کی مبینہ معاونت کے الزام میں گرفتار کیا اور 30مئی 2012ءکو فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن قوانین کے تحت ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 33سال کی سزا سنائی گئی تھی جسے بعد ازاں معطل کر کے اس کیس کی ازسرنو سماعت کے احکامات جاری کئے گئے۔ بعدازاں امریکہ کی جانب سے بار بار ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے مطالبے اور پاکستانی امداد کو ڈاکٹر شکیل آفر یدی کی رہائی سے مشروط کرنے کی تجاویز کے بعد خفیہ اداروں کی جانب سے حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے جس پر وفاقی حکومت کی ہدایت پر سنٹرل جیل پشاور میں ایک ہائی لیول سکیورٹی سروے کروایا گیا جس میں حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سنٹرل جیل پشاور موجودگی خطرناک ہے لہٰذا اسے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا جائے۔معلوم ہوا ہے کہ قبل ازیں بھی صوبائی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پشاور سے کسی دوسرے صوبے منتقلی کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم پنجاب حکومت نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو لینے سے انکار کر دیا تھا ،اب موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پشاور سنٹرل جیل کا سروے کروانے کے بعد وفاقی حکومت نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی منتقلی سے اتفاق کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ازخود رجوع کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain