تازہ تر ین

ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعدرفیق نے ریلوے مسافروں سے ٹکٹ گم ہونے کی صورت میں متبادل باڈپلیکیٹ ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس نظام کے تحت آن لائن بکنگ کے ساتھ ساتھ ریلوے ریزرویشن دفاتر سے ہر ایڈوانس ریزرویشن پرمسافر کے موبائل فون پر ایک ایس ایم ایس جاری کیاجائیگا۔ ریزرویشن ٹکٹ گم ہونے کی صورت میں مسافر اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ ریلوے ہیلپ لائن کے خصوصی نمبر پر ایک ایس ایم ایس بھیجے گا اور جوابی ایس ایم ایس میں سے اپنی ٹرین، سفر کی تاریخ ،کوچ اور نشست کے نمبر کی تفصیلات موصول ہوجائیں گی۔ اس تصدیقی ایس ایم ایس کے ساتھ وہ اپنی نشست کی نشاندہی کرسکے گا اور کنڈکٹر گارڈ اپنے موبائل فون سے اس امر کی تصدیق کے بعد کہ گم شدہ ٹکٹ کا ریفند تو نہیں لیا جاچکا، دس فیصد جرمانے کے ساتھ ڈپلیکیٹ ٹکٹ موقع پر جاری کردے گا۔ وزیر ریلویز کو ڈائریکٹر جنرل انفارمین اینڈ ٹیکنالوجی فہدرحمان اور سی سی ایم نوید مبشر نے بتایا کہ گم شدہ ٹکٹ کا غلط اور غیرقانونی استعمال کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے ملنے والی شکایات اور تجاویز کی روشنی میں ڈپلیکیٹ ٹکٹ کے اجراءکا نظام بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی تھی۔ اس سے قبل ریلوے کے قواعد کے مطابق ریلوے ٹکٹ کو کرنسی نوٹ تصور کیاجاتا تھا اور اس کے گم ہونے پر متبادل یا ڈپلیکیٹ کے اجراءکی کوئی پالیسی موجود نہیں تھی۔ وزیر ریلویز تجرباتی بنیادوں پر نظام کی کامیابی پر اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain