تازہ تر ین

پانامہ پیشی ، سوشل میڈیا پر سیاسی درجہ حرارت میں مزید اضافہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) شریف خاندان کی جے آئی ٹی میں بار بار پیشی‘ پانامہ کیس کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا۔ پانامہ کیس بھی پاک بھارت میچ اور جنگ کی طرح سیاسی جماعتوں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کی صورت اختیار کرگیا۔ سیاسی جماعتوں اور خاص طور پر مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سوشل میڈیا پر پانامہ کیس اور پانامہ لیکس کی تفتیش کے لئے قائم کی گئی جے آئی ٹی کے معاملہ پر ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ‘ بے لگام تبصرے پوسٹیں‘ تحریریں‘ پوسٹ اور شیئرز کی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا اس وقت کی سب سے اہم ضرورتبن چکا ہے‘ کوئی بھی معاملہ ہو کوئی بھی خبر ہو میڈیا پر آئے یا نہ آئے سوشل میڈیا پر بحث مباحثہ پہلے ہی شروع ہوجاتا ہے۔ پانامہ لیکس کی تفتیش کے لئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے مریم نواز کی پیشی کے معاملہ کو لے کر بحی بحث سوشل میڈیا زور پکڑ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے افراد سوشل یڈیا پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں کہ خان نے آخر کار ملک کے سب سے طاقتور خاندان کو تلاشی دینے پر مجبور کردیا اور یہ کام عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا تھا۔ اسی طرح ن لیگ کی جانب سے پوسٹیں کی جارہی ہیں کہ شیر ہر دور میں ہی سرخرو ہوکر نکلا ہے اب بھی جے آئی ٹی اور کورٹ میں میاں نوازشریف بے قصور ثابت ہوں گے اور ن لیگ کو نشانہ بنانے والے ناکام ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain