تازہ تر ین

”بادشاہ کا بیٹا ہوں کوئی ایرا غیرا نہیں“, قطری شہزادے کا انکار،اب کیا ہوگا؟

دوحا (نیٹ نیوز) قطری شہزادے نے پاکستانی سفارتخانے میں آکر خط کی تصدیق سے انکار کردیا ہے جبکہ خط کی تصدیق کے لئے جے آئی ٹی کو اپنی رہائش گاہ آنے کی پیشکش کی ہے۔پانامہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے انکار کے بعد قطر ی شہزادے حامد بن جاسم نے میں پاکستانی سفارت خانے میں بھی پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کی جانب سے لکھے گئے تیسرے خط کا جواب دے دیا ہے۔ حماد بن جاسم نے موقف اختیار کیا ہے”بادشاہ کا بیٹا ہوں کوئی ایرا غیرا نہیں“۔ وہ اپنے خط کی تصدیق کے لئے پاکستان نہیں آ سکتے۔ نہ ہی دوحہ میں پاکستانی سفارت خانے میں پیش ہوں گے۔ تاہم اگر جے آئی ٹی میری رہائش گاہ پر آئے تو خط کی تصدیق کرنے کو تیار ہوں۔ قطری شہزادے کا جواب وزارت خارجہ نے جے آئی ٹی تک پہنچایا۔دوسری جانب جے آئی ٹی میں چار جولائی کو حسین نواز جبکہ پانچ جولائی کو مریم نواز پیش ہوں گے۔ مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے لئے جے آئی ٹی نے اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ جے آئی ٹی کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا گیا جس کے جواب میں آئی جی پولیس نے ایس ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کی خدمات جے آئی ٹی کے سپرد کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ارسلہ سلیم پانچ جولائی کو مریم نواز کی پیشی کے موقع پر جے آئی ٹی میں مامور ہوں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain