تازہ تر ین

انٹرنیشنل فٹبالرز کراچی میں رنگ جمانے کیلئے تیار،عوام پُرجوش

کراچی(ویب ڈیسک) برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینہو سیمت 8 انٹرنیشنل فٹبالرز ہفتے کو کراچی میں رنگ جمائیں گے۔2 نمائشی میچز میں شرکت کے لیے آنے والے یہ کھلاڑی شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کریں گے، ورلڈ گروپ کی زیرنگرانی ایدھی ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کی بلو ٹرف پر یورپی طرز کی لیڑر لیگز میں7 اے سائیڈ نمائشی فلڈ لائٹ فٹبال میچ کیلیے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے بھر پور انتظامات کیے جائیں گے، امکان ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے، ایونٹ کے شایان شان انعقاد کیلیے اسٹیڈیم کی تزئین و ا?رائش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آنے والے انٹرنیشنل فٹبالرز اور منتظمین خصوصی طیارے کے ذریعے ہفتے کو دبئی سے اسلام ا?باد پہنچ رہے ہیں، پاکستان ا?مد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ذاتی طور پر ان کا خیر مقدم کریں گے، پاکستان ا?رمی کی جانب سے فٹبالرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، یہ کھلاڑی بعدازاں کراچی پہنچ کر ایدھی ہاکی کلب ا?ف پاکستان اسٹیڈیم کی بلو ٹرف پر فلڈ لائٹ نمائشی میچ میں شرکت کریں گے۔انگلینڈ کے سابق گول کیپر اور چیلسی کی قیادت کرنے والے ممتاز فٹبالر جان ٹیری پاکستان ا?نے سے قاصر رہیں گے، ان کے انگلش کلب نے بوجوہ ریلیزکرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد ان کی جگہ مانچسٹر یونائٹیڈ کے معروف فٹبالر ریان گگس کو دورہ پاکستان کے لیے دستے میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان ا?نے والے دیگر انٹرنیشنل فٹبالرز میں ہالینڈ کے جارج بوٹ، انگلینڈ کے گول کیپر ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نکولس اور رابرٹ ہائسز، پرتگال کے لوئس موئے اور برازیل کے رابرٹو کارلوس بھی شامل ہیں، تاہم 2 مرتبہ پلیئر ا?ف دی ایئر کا اعزاز پانے والے برازیل کے رونالڈینو شائقین فٹبال کی خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے، کراچی میں ہونے والے 7 اے سائیڈ میچ میں رونالڈینو کا مقابلہ گگس الیون سے ہوگا۔میچ کے منتظمین میں شامل زیب خان نے نمائندہ ”ایکسپریس“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں ہرٹیم میں 4،4 مہمان انٹرنیشنل فٹبالرز شامل ہوں گے جبکہ ہر ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فٹبالرزکے ساتھ ملک میں ہونے والی پہلی لیڑر لیگ میں نمایاں کارکردگی کی بدولت منتخب ہونے والے ابھرتے ہوئے فٹبالرز بھی شریک ہوں گے، کوشش کی جائے گی کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو اپنے فیورٹ فٹبالرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع میسر ا?سکے، وننگ ٹرافی کو سواروسکی کرسٹل سے ا?سٹریلیا میں تیار کیا گیا ہے، میچ سے قبل ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا ہے، تقریب میں رونالڈینو اینڈ فرینڈز کے لیے ترانہ بھی پیش کیا گیا جس میں پاکستان میں فٹبال کی اسپرٹ کو پیش کیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے سابق قومی کپتان عیسیٰ خان،کلیم اللہ اور سعد اللہ بھی ایکشن میں نظر ا?ئیں گے جبکہ لیاری سے تعلق رکھنے والے عزیزاورملیر کے صدام حسین بھی میچ میں شریک ہوں گے، میچ سے قبل میڈیا بریفنگ ہوگی، بعدازاں مہمان فٹبالرزلاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت اور تاریخی مقامات کی سیر کرنے کے ساتھ فورٹریس اسٹیڈیم میں اتوارکوشیڈول نمائشی میچ میں شریک ہوں گے، دوسری جانب رونالڈینو نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ پاکستان پہنچ کر نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ فٹبال کھیل کر بہت خوشی محسوس کریں گے، گگس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیل کو فروغ دینے میں اپنا کرداربھی شامل ہونے پر بے انتہا مسرور ہوں، ورلڈ گروپ کے تحت لیڑر لیگز کے نگران سید اسحاق نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمار مقصد پاکستان میں فٹبال کو ترقی دینا ہے، منتظمین نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر میچ دیکھنے کیلیے لیاری کے ایک ہزار کھلاڑیوں کو مفت ٹکٹ تقسیم کیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain