کراچی(شوبز ڈیسک)فلم پنجاب نہیں جاﺅنگی کا ٹریلر گذشتہ ہفتے کراچی کے مقامی سینما گھر میں ریلیز کیا گیا تھا تاہم ایک ہفتہ کے دوران اس ٹریلر نے سوشل میڈیا میں اپنی جگہ بنائے رکھی۔یہ فلم ایک رومانوی ڈرامہ ہے جس کی ہدایات ایوارڈ یافتہ معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے دیں ہیں۔ کہانی لیجنڈری مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ہمایو ںسعید، مہوش حیات، احمد علی بٹ، عروہ حسین، اظفر رحمان، سہیل احمد بہروز سبزواری، صبا حمید، وسیم عباس اور نوید شہزاد شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے ٹریلر کو بے انتہا پذیرائی مل رہی ہے، ٹریلر کو منفی تاثرات نہیں ملے جبکہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی پاکستانی فلم کا ٹریلر رہا۔