تازہ تر ین

اصل فیصلہ کونسی عدالت کریگی ، نواز شریف نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کی جے آئی ٹی رپورٹ کے تناظر میں وزیراعظم کی زیر صدارت حکومت کا اہم اجلاس ہوا جس میں بحران سے نکلنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ جس میں وفاقی وزرا اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں قانونی جنگ کی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے صلاح مشورے کیے گئے۔عدالت عظمیٰ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت ہوگی جس میں حکومت کی نمائندگی کے لیے تین وکلا پر مشتمل ٹیم بھی تیار کی جارہی ہے جو عدالت میں جواب جمع کرائے گی۔ حکومتی اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر اپوزیشن کی پریس کانفرنسز کا جواب دینے کی بھی حکمت عملی طے کی گئی کہ میڈیا سے گفتگو میں وزرا کن امور پر بات کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماو¿ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کو ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے، آئندہ انتخابات سے پہلے توانائی بحران پر بھی قابو پا لیا جائے گا، جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود تضادات کو عدالت عظمیٰ کے سامنے لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سے تعاون نہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ وزیر اعظم ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، عوام نے انہیں پانچ برس کے لئے منتخب کیا، کسی کو عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم نوازشریف نے ن لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیاجے آئی ٹی رپورٹ پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ احتساب سے نہیں گھبرائیں گے۔ حکومت نے ملک کو تعمیر و ترقی کے جس راستے پر ڈالا، اس سفر کو جاری رکھا جائے گا، وزیراعظم کا دعویٰ تھا کہ کوئی جرم نہیں کیا، پھر بھی خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے، اصل فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain