اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقتصادی راہداری کے خلاف پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے نئی سازش شروع کر دی گئی ، چین کی جانب سے خطے میں بالادستی سے خبردار کرنے کےلئے پارلیمینٹرین اور اہم حکومتی عہدیداروں کو گمنام خطوط ارسال کر دئیے گئے ،پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شاہجہان مینگرو کی جانب سے سینٹ کی انفارمیشن کمیٹی میں پیش کئے جانے والے خط کے بعد کمیٹی کے چیرمین کیپٹن (ر) صفدر نے معاملے کی تحقیقات کےلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط پیش کردیا ۔جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میںصحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے بتایاکہ گزشتہ روز اجلاس کے دوران کمیٹی کی رکن شاہجہان مینگرو کی جانب سے ایک خط پیش کیا گیا جو کہ بھارت کی جانب سے نامعلوم طریقے سے بھجوائے گئے ہیں انہوں نے بتایاکہ کمیٹی کے تمام اراکین سمیت پارلیمنٹرین کے دروازوں پر یہ خطوط پڑے ہوئے تھے تاہم اکثریتی پارلیمینٹرین نے اس پر توجہ نہیں دی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے اقتصادی راہداری کے خلاف ایک او ر سازش شروع کی گئی ہے ان خطوط میں یہ باور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ چین خطے پر اپنی بالادستی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے انہوںنے کہاکہ اس سازش کی تحقیقات بہت ضروری ہے کہ تمام پارلیمینٹرین کو یہ خطوط کس زریعے سے بھجوائے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ یہ اقتصادی راہداری کے خلاف ایک بڑی سازش ہے اور اس کو بے نقاب کرنا بے حد ضروری ہے انہوںنے کہاکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتصادی راہداری کے قیام پر متفق ہیں اور اس پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو یہ سازش بے نقاب کرنے لئے اقدامات کرنے چاہیے ۔