تازہ تر ین

ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا اعتراف, اہم شخصیات مشکل میں پھنس گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کیس میں بڑی پیشرفت ہوگئی، ایس ای سی پی کے 3 افسران نے اعتراف جرم کرلیا، مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں افسران نے کہا کہ چیئرمین ظفر حجازی کے حکم پر ریکارڈ ٹیمپرنگ کی گئی۔پاناما تحقیقات کے دوران چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ سامنے آنے پر چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کیخلاف مقدمہ درج کرکے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کیا گیا تھا۔چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ایس ای سی پی کے 3 افسران نے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا اعتراف کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے سامنے بھانڈا پھوڑ دیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر علیم عظیم اکرم، ایگزیکٹر ڈائریکٹر عابد حسین، ڈائریکٹر ماہین فاطمہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین ظفر حجازی کے حکم پر چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی۔دوسری جانب ظفر حجازی تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عدم شمولیت پر ایس ای سی پی کے چیئرمین کی ضمانت خارج کراک کر گرفتار کیا جائے گا، ظفر حجازی نے 17 جولائی تک چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ضمانت کرارکھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain