تازہ تر ین

عمرانی حربے ناکام ہونگے, حیران کُن انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو دباﺅ میں لانے کے عمرانی حربے ناکام ہونگے ‘ پاٹے خان صاحب ہمت اور حوصلہ پیدا کرو نواز شریف کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرو۔ جمعہ کو عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ ہم سازشوں اور دھمکیوں سے ڈرنے اور جانے والے نہیں۔ پاٹے خان کی مثال چور مچائے شور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ایک سیاسی حقیقت اور مدبر سیاستدان ہیں ۔ ان کی پاکستان کیلئے عظیم خدمات ہیں۔ قومی ادار وں کو دباﺅ میں لانے کے عمرانی حربے ناکام ہونگے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ پاٹے خان صاحب ہمت اور حوصلہ پیدا کرو اور نواز شریف کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرو۔ محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain