نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے بھائی کی سالگرہ کی وجہ سے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔پریانکا نے اپنی انسٹا گرام کی پوسٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ممبئی میں اپنے بھائی سدھارت کی سالگرہ کے لیے اہلخانہ کے ساتھ مصروف ہیں۔اس موقع پر اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھائی کے ساتھ ماضی کی تصویر بھی شیئر کی اور اس کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کے زیادہ تر اسٹارز نیویارک میں آئیفا ایوارڈز میں شرکت کررہے ہیں۔