لاہور (ویب ڈیسک) راول ڈیم میں مبینہ طور پر زہر ملائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے منوں کے حساب سے مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔محکمہ فشریز کے حکام کا کہنا ہےکہ ڈیم میں مچھلیاں پکڑنے اور کشتی رانی پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے مافیا کو مچھلیاں پکڑنے سے روکنے پر اس نے ڈیم کے پانی میں زہر ملا دیا جس سے اب تک تین دنوں میں کئی من مچھلیاں ہلاک ہوچکی ہیں۔حکام کے مطابق راول ڈیم سے پینے کے لیے بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے اس لیے پانی میں زہر ملائے جانے کے بعد پینے کا پانی بھی زہریلا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ڈیم کا پانی شدید آلودہ ہوچکا ہے جب کہ زہر ملانے سے متعلق حتمی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ہی بتایا جاسکے گا کہ ڈیم میں کس قسم کا زہر ملایا گیا۔ڈیم میں مبینہ طور پر زہر ملانے کا مقدمہ محکمہ فشریز کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرلیا گیا ہے تاہم اس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔راول ڈیم کا علاقہ اسلام آباد انتظامیہ کے انڈر میں ا?تا ہے لیکن انتظامیہ نے واقعے سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔
