تازہ تر ین

داعش کے سربراہ کی ہلاکت, امریکہ کاانکار, اہم بیان سامنے آگیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق فی الحال نہیں کی جا سکتی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیمز میٹس نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ اس بارے میں جوں ہی بات واضح ہو گی وہ عوام کو مطلع کر دیں گے، تاہم فی الحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک البغدادی کی ہلاکت کے ثبوت نہیں مل جاتے، اس وقت تک اسے زندہ ہی سمجھا جائے گا۔واضح رہے کہ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس کے پاس مصدقہ اطلاعات موجود ہیں، جن کے مطابق ابوبکر البغدادی ہلاک ہو چکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain