تازہ تر ین

جنرل زبیر کا پاک بحریہ کی تقریب سے خطاب ، عوام کے دل کی بات کہ دی

کراچی (ویب ڈیسک)چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ملک دشمن ایجنسیوں سے پوری طرح آگاہ ہے ،دشمن ایجنسیاں پاکستان کےخلاف سرگرم ہیں ،بھارت پاکستان میں دہشتگردی کےلئے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے ،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سی پیک کےخلاف کارروائیاں کر رہی ہے ،بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا اس کا ہدف ہے ،ہم دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر تشویش ہے،آپریشن رد الفساد محض ایک مہم نہیں ، اس کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں پاک بحریہ کی 107ویں مڈشپ مین، 16ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب میں کیا۔جنرل زبیر محمود حیات نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پاس آٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاکستان نیوی کا ملکی دفاع اورسلامتی میں مرکزی کردار ہے، پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے اور پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اورطاقت کا مظہرہیں۔پاک بحریہ کے کردار کے حوالے سے جنرل زبیر نے کہا کہ قوم کو اپنے سمندروں کے محافظوں پرفخر ہے جنہوں نے ملک کے دفاع، انسداددہشت گردی اور قذاقی کے خلاف کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان نیوی کی شاندار تاریخ ہے اور ہمارے سیکیورٹی دفاعی آپریشنز، میری ٹائم کانٹر ٹیرارزم، اینٹی پائریشن آپریشنز میں مزید بہتری آئی ہے’۔جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ سی پیک کی ترقی میں گوادربندرگاہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان کی ترقی میں گوادر بندرگاہ انتہائی اہم ہے، علاقائی مسائل کے حل کے لیے پاکستان کواہمیت حاصل ہے، پاکستان کا امن اوراستحکام دنیا کے مفاد میں ہے۔انھوں نے کہاکہ بھارتی خفیہ ادارہ اپنی تخریبی سرگرمیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے تاکہ ملک میں بے چینی اورعدم استحکام پیدا کرسکے اوراربوں ڈالرمالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژکرسکے۔انھوں نے کہا کہ دشمن ایجنسیاں پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں اور را سی پیک کے خلاف کارروائیوں کے لئے افغانستان اور دیگر مقامات کواستعمال کر رہی ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے،را بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے ہم بھارتی عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں اور انھیں خاک میں ملانے کےلئے پر عزم ہیں۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے ، آپریشن ردالفساد محض ایک مہم نہیں بلکہ اس کا مقصد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے علاوہ ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص را کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اورطاقت کا مظہر ہیں اور پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔ان کا کہناتھا کہ افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ علاقائی مسائل کے حل کے لیے پاکستان کواہمیت حاصل ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہاکہ ہم مربوط اجتماعی کوششوں کے ذریعے اِن تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ پاکستان دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے۔ جنرل زبیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی امن اور استحکام کی خواہش ون وے ٹریفک نہیں، علاقائی معاملات میں پاکستان کا کردار اہم ہے ، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام ہوئیں اور مستقبل میں بھی ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی سے رہنا چاہتا ہے ، افغانستان میں امن و سلامتی پاکستان میں قیام امن کے لئے بنیاد ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان کی دو طرفہ اور کثیرالجہتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مقامی پراکسیز کے ذریعے فعال بیرونی اسٹیٹ اسپانسرڈ عناصر کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہےں۔اس سے قبل اکیڈمی پہنچنے پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ اور اعلیٰ حکام نے جنرل زبیر محمود حیات کا استقبال کیا۔اس موقع پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جنرل زبیر نے دستے سے سلامی لی ۔107 ویں مڈشپ مین اور 16 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں 100 افسران پاس آو¿ٹ ہوئے جن میں 72پاکستانیوں کے علاوہ بحرین، قطر اور سعودی عرب کے 28 کیڈٹس بھی شامل تھے۔ جنرل زبیر نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے پاس آو¿ٹ ہونے والے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد بھی پیش کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain