لاہور (ویب ڈیسک)کرنل (ر) اسد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وزراءجس قسم کی زبان استعمال کر رہے ہیں اور ان کے چہروں پر جو سختی ہے اس سے ان کے ذہن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے چینل ۵ کے پروگرام ”لائیو ایٹ 10“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو یا مسلم لیگ ن کی یہ دونوں جماعتیں الیکشن کے وقت باتیں بہت کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں۔ تحریک انصاف کی رہنما رضوانہ غضنفر نے کہا کہ موجودہ حکمران تین عشروں سے ملک پر حکومت کر رہے ہیں اور ان کے دور حکومت میں ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ موجودہ حکمران اللہ کی گرفت میں آ چکے ہیں اب یہ جے آئی ٹی کو اپنے خلاف سازش قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم 10اگست سے پہلے گھر جا رہے ہیں۔
