تازہ تر ین

فلم فلاپ ہونے پر غلطیوں سے سبق سیکھنے کاموقع ملتا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ جب ان کی فلم فلاپ ہوتی ہے تو وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ جاتی ہیں۔اداکارہ ودیا بالن نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ جب ان کی کوئی فلم فلاپ ہوتی ہے تو وہ پہلے تو بہت روتی ہیں پھراس غم کو بھلا کراپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ ان اداکاراﺅں میں ہیں جو فلموں کی ناکامی سے کبھی دلبرداشتہ نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کی خود اعتمادی میں کمی آتی ہیں،وہ خود کو بہتر سے بہتر کرنے پر یقین رکھتی ہیں،کسی فلم کی ناکامی کے بعد جب وہ دوبارہ سے نئے فلم کے سیٹ پر جاتی ہیں تو ماضی کی ناکامیوں کو بھلا کر تازہ ذہن کے ساتھ جاتی ہیں،اداکارہ کی آخری ریلیز ہونے والی فلم بیگم جان ہے جو کامیاب بزنس نہ سکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain