ممبئی(خصوصی رپورٹ)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اب بھی وہی فرد ہوں جیسے کامیابی سے قبل ہوا کرتی تھی ۔ عالیہ بھٹ کو بہت ہونہار لڑکی سمجھا جاتا ہے جس نے کم عمری میں کافی کامیابی حاصل کرلی ہے لیکن خاص بات یہ ہے کہ اِس کامیابی نے ان کے برتاکو بگاڑا نہیں ہے۔ عالیہ بٹ نے کہا کہ میں اب بھی وہی فرد ہوں جیسے کامیابی سے قبل ہوا کرتی تھی۔ میں نہیں سمجھتی کہ فلمی کامیابی نے میرا رویہ بگاڑا ہے۔ ہائی وے ، 2 اسٹیٹس ، اڑتا پنجاب اور ڈیر زندگی جیسی بالی ووڈ فلموں میں عالیہ کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے۔ وہ اِس ایوارڈ تقریبات میں پہلی مرتبہ شرکت کررہی ہیں۔ اپنے اولین ایوارڈ کے بارے میں عالیہ نے کہاکہ انھیں یہ فلم ہائی وے کیلئے حاصل ہوا۔