لاہور (نیٹ نیوز) نوے کی دہائی کے مشہور ڈرامے ”عینک والا جن“ کے مشہور کردار مطلوب الرحمان المعروف زکوٹا جن اس وقت سخت بیماراورمالی شکلات کا شکار ہیں۔ بچپن میں ہم سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے مقبول ڈرامے ”عینک والا جن“ کو پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈرامہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ”عینک والا جن“ کے ہردلعزیز اداکار مطلوب الرحمان جنہوں نے زکوٹا جن کا لازوال کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی آج نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مطلوب الرحمان 2012 ءمیں فالج کے حملے کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ وہ شوگر جیسے موذی مرض میں بھی مبتلا ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب حکومت نے علاج کیلئے میری مدد کی تھی‘ اب مجھے مزید مالی مدد کی ضرورت ہے۔ میری صحت روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے اور میرے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں ہیں۔
زکوٹا جن