تازہ تر ین

98قومی اثاثے فروخت کرکے ذاتی اثاثے کس نے بنائے؟ انکشافات نے ہلچل مچادی

اسلام آباد (آن لائن) اربوں روپے کرپشن کے الزام مےں تحقےقات کا سامنا کرنے والے وزےراعظم نوازشرےف نے اپنے پہلے دور حکومت مےں98قومی ادارے کوڑےوں کے بھا¶ اپنے کاروباری دوستوں کو فروخت کئے تھے اور اداروں کی فروخت مےں مبےنہ اربوں روپے کی کمےشن وصول کرکے اپنے اثاثے بڑھائے تھے،حکومت سنبھالنے سے قبل شرےف خاندان کے اثاثوں کی مالےت صرف25کروڑ روپے تھی جبکہ1993ءمےں جب کرپشن پر ان کی حکومت برطرف کی گئی تو شرےف خاندان کے اثاثوں کی مالےت235 کروڑ روپے سے زائد تھی ان دوسالوں مےں نوازشرےف نے98 قومی ادارے 60ارب روپے مےں فروخت کئے تھے حالانکہ ان قومی اداروں کی اصل مالےت کھربوں روپے تھے۔جے آئی ٹی رپورٹ مےں انکشاف ہوا ہے کہ شرےف خاندان کے اثاثے1992ءمےں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ ان کی ذرائع آمدن وہی تھے جو ان کے والد کے زےر انتظام تھے۔جے آئی ٹی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ شرےف خاندان کےخلاف آمدن سے زےادہ اثاثے بنانے بارے رےفرنس نےب کو ارسال کےا جائے۔نوازشرےف نے اہم قومی ادارے 1992ءمےں مےاں منشائ،طارق شہگل،ٹھےکےدار اےم اشرف بلوچ اےنڈ برادرز اور حاجی سےف اللہ جےسے کاروباری دوستوں کو اونے پونے داموں فروخت کئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain