کوئٹہ(اے اےن اےن) وزےراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بدنےتی پر مبنی ہے سےاستدانوں کا احتساب لازمی ہے لےکن احتساب بذرےعہ عوام ہونا چاہئے بعض عناصر اداروں کے درمےان ٹکرا¶ پےدا کرنے کی کوشش کررہے ہےں جو کسی صورت کامےاب نہےں ہونگے وزےراعظم آئےن و قانون کی بالادستی پر ےقےن رکھتے ہےں منتخب وزےراعظم کےخلاف کوئی سازش قبول نہےں جے آئی ٹی کی نامکمل رپورٹ پر واوےلا سمجھ سے بالاتر ہے مذکورہ رپورٹ مےں تمام شواہد قانون سے متصادم ہے 60دن مےںدو سو سے زائد صفحات پر مشتمل تحقےقاتی رپورٹ مرتب کرنا ناممکن ہے ،ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزےراعلیٰ سےکرٹرےٹ مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی، اس موقع پر پشتونخوامےپ کے پارلےمانی لےڈر صوبائی وزےر تعلےم عبدالرحےم زےارتوال،صوبائی وزےر داخلہ مےرسرفراز بگٹی،پاکستان مسلم لےگ (ق) کے پارلےمانی لےڈر صوبائی وزےر رےونےو شےخ جعفرخان مندوخےل ، صوبائی مشےرصنعت سرداردرمحمد ناصر، صوبائی مشےر محمد خان لہڑی ،پاکستان مسلم لےگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود خان،سابق وزےرو رکن اسمبلی مےر اظہار خان کھوسہ،نےشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ےاسمےن لہڑی ،پاکستان مسلم لےگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ثمےنہ خان ،حاجی اکبر آسکانی،وزےراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈنےٹر جمال شاہ کاکڑ سمےت دےگر بھی موجود تھے، وزےراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہاکہ مخلوط صوبائی حکومت مےں شامل جماعتوں کا اجلاس ہوا جس مےں ےہ فےصلہ کےا کہ اس وقت جمہورےت کےخلاف جو سازش ہورہی تھی بلوچستان کی حکومت اور وفاقی حکومت ملکر اس طرح سازشوں کو نہ صرف ناکام بنائےنگے بلکہ جمہورےت کی بحالی کےلئے نواز شرےف کے ساتھ ملکر کردار ادا کرےنگے ، انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بدنےتی پر مبنی ہے جے آئی ٹی کے دوممبران پر ہم پہلے ہی اعتراضات اٹھاچکے تھے جے آئی ٹی کے سربراہ نے ےہ بات تسلےم کی کہ انہوں نے بےرون ملک اپنے کزن کی فرم سے تحقےقات کروائی جبکہ مذکورہ جے آئی ٹی کی جلد نمبر10کو منظر عام پر لےکر آےاگےا انہوںنے کہاکہ 1999مےں بھی وزےراعظم کےخلاف سازش کی گئی جب انہوں نے راسکو کے پہاڑوں پر اےٹمی دھماکے کرکے ملک کو اےٹمی قوت بناےا اور آج بھی وزےراعظم محمد نواز شرےف کےخلاف سازشےں ہورہی ہے جو ملک کو اقتصادی قوت بنانے جارہے ہےں بلوچستان سمےت ملک بھر مےں امن اور ترقی مسلم لےگ حکومت کی بڑی کامےابی ہے انہوں نے کہاکہ اےک وقت تھا جب سو،سو لاشےں شہر مےں پڑی ہوتی تھی عوام کا کوئی پرسان حال نہےں تھا ہماری حکومت نے آپرےشن ضرب عضب،ردالفساد کے ذرےعے ملک مےں امن قائم کرواےا انہوں نے کہاکہ اےک وقت تھا جب صوبے مےں لوگ کالعدم تنظےموں کا نام لےنے سے بھی ڈرتے تھے آج ہماری فورسز کے نوجوان انہےں پہاڑوں پر ڈھونڈ ڈھونڈ کر نشانہ بنارہے ہےں دہشتگردی بزدل ہے نہ ان کا کوئی دےن ہے اور نہ مذہب ہے اسپلنجی اور مستونگ کے سنگلاخ پہاڑوں پر دہشتگردوں کےخلاف کارروائی کی اور ان کی کمر توڑ دی حکومت نے ملک سے دہشتگردی کا کافی حد تک خاتمہ کردےا ہے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ےہ جنگ جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ بعض عناصر کو بہت جلدی ہے کہ وہ وزےراعظم بن جائے لےکن اےسا نہ ہو کہ وہ وزےراعظم بننے کی خواہش لےکر چلے جائےںانہوں نے کہاکہ وزےراعظم محمد نواز شرےف محب الوطن پاکستانی ہے ان کی محب الوطنی پر کوئی شک نہےں ،انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے خےبر پختونخوا مےں اےک اور آپرےشن شروع کےا جو کامےابی کے ساتھ جاری ہے اگر بلوچستان مےں آپرےشن کی ضرورت رہی تو ہم بھی کرےنگے انہوں نے کہاکہ امن وامان کی بحالی کےلئے سےکورٹی اداروں کی قربانی واضح ہے اس موقع پر پشتونخوامےپ کے پارلےمانی لےڈر صوبائی وزےر تعلےم عبدالرحےم زےارتوال نے کہاکہ وزےراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ آئےن پاکستان کےخلاف ورزی ہے آئےن کے تحت اسمبلی کو اختےار ہے کہ وہ وزےراعظم کا احتساب کرےں کسی کی بہتان اور الزام تراشی پر وزےراعظم کو نہےں ہٹاےا جاسکتا انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی جمہورےت تقرےباً10سال کی ہے خامیاں اور خوبےاں تو دو سو سالہ جمہورےت مےں بھی پائی جاتی ہے اےک سوال جواب پر وزےرداخلہ بلوچستان مےرسرفراز بگٹی نے کہاکہ ہم دہشتگردی کےخلاف ملک دشمن جنگ لڑرہے ہےں ہماری اےسی سرحدی ہے جہاں 12ہزار سے15ہزار تک لوگ اےک طرف سے آتے اور جاتے ہےں ہم نے دہشتگردی کی قلع قمع کرنے کا عزم کررکھا ہے ہم 8اگست جےسے واقعات مےں ملوث عناصر کو کےفرکردار تک پہنچاےا صوبے کے طول وعرض مےں کالعدم تنظےموں کےخلاف آپرےشن جاری ہے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کےخلاف جنگ پوری قوم ملکر لڑرہی ہے اور بہت جلد ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائےگا ۔
