نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) بھارت کاجنگی جنون اور بڑھ گیا۔ فوج نے اگلے5سال کےلئے27لاکھ کروڑ مانگ لیے۔ بھارتی اخبار کے مطابق فوج اپنا بجٹ جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ 56فیصد سے بڑھاکرکم سے کم2 فیصد کرنا چاہتی ہے۔ پانچ سالہ منصوبہ یونیفائڈ کمانڈرز کانفرنس میں پیش کر دیا گیا۔ بجٹ میں270 کھرب روپے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھارتی اخبارکے مطابق پاکستان اور چین کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کےلئے یہ رقم درکار ہے۔ وزیردفاع ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ جدید منصوبوں کے لیے رقم ترجیح ہوگی۔