لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ میرا شاعری پر مبنی کتاب”ڈیموکریسی ازدی بیسٹ ریوینج“ کو انگریزی گرامر سمجھ بیٹھیں۔ کتاب کے مصنف اے کے رشید نے اداکارہ سے درخواست کر دی کہ ان کے پڑھنے والوں کو گمراہ نہ کیا جائے۔ چند روز قبل اداکارہ کی مذکوہ کتاب پکڑے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے دھوم مچا دی۔ اداکارہ نے اپنی تصویر کیساتھ ٹوئٹ بھی کیا تھا کہ میرے دوست اس کتاب کو پڑھ کر اپنی گرامر بہتر کریں۔ اس حوالے سے اے کے رشیدکا کہنا تھا کہ بیسٹ فرینڈ تو دور کی بات ہے میرا تو اداکارہ میرا سے تعارف تک نہیں ہے جبکہ میری کتاب شاعری پر مبنی ہے اور اسکا انگریزی گرامر سے کوئی تعلق نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میری اداکارہ سے درخواست ہے کہ وہ میرے پڑھنے والوں کو مس گائیڈ نہ کریں۔